ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدھوکی حمایت میں وزیر رضیہ سلطانہ نے بھی استعفیٰ دیا

سدھوکی حمایت میں وزیر رضیہ سلطانہ نے بھی استعفیٰ دیا

Wed, 29 Sep 2021 11:09:56    S.O. News Service

چنڈی گڑھ، 29؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مالیرکوٹلہ کی ایم ایل اے رضیہ سلطانہ نے منگل کو نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔پنجاب حکومت میں کابینہ وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے صرف دو دن بعد سدھونے ریاستی کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چرنجیت سنگھ چنی کو لکھے گئے اپنے استعفے کے خط میں سلطانہ نے کہاہے کہ وہ نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے استعفیٰ دے رہی ہیں۔ سلطانہ کو سدھو کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ ان کے شوہر محمد مصطفی سدھو کے پرنسپل اسٹریٹجک ایڈوائزر ہیں ، جو انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے افسر رہے ہیں۔ اس سے پہلے ، سلطانہ کو پانی کی فراہمی اور صفائی، سماجی تحفظ ، خواتین اور بچوں کی فلاح وبہبود اور پرنٹنگ اور اسٹیشنری کے محکموں کا چارج دیا گیا تھا۔ وہ امریندر سنگھ کی قیادت والی حکومت میں وزیر ٹرانسپورٹ کی ذمہ داری سنبھال رہی تھیں۔جیسا کہ اے این آئی نے رپورٹ کہاہے کہ سلطانہ نے کہاہے کہ سدھوصاحب اصولوں کے آدمی ہیں۔ وہ پنجاب اور پنجابیت کے لیے لڑ رہے ہیں۔ اپنے استعفے میں انہوں نے کہا ہے کہ میں پنجاب کے بہترین مفاد میں ایک کارکن کی حیثیت سے پارٹی کے لیے کام کرتی رہوں گی۔


Share: